بانٹ[1]

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پتھر یا لوہے وغیرہ کے وہ ٹکڑے جن سے تولتے ہیں، بٹ کھرا، سنگ ترازو۔ "موہنجو داڑو کے آثار میں بانٹ - کثرت سے ملتے ہیں۔"      ( ١٩٥١ء، تاریخ تمدن ہند، محمد مجیب، ٤٦ ) ٢ - سل پر مسالہ پیسنے کا پتھر، بٹا۔ (پلیٹس؛ فرہنگ آصفیہ، 358:1)

اشتقاق

سنسکرت میں اصل لفظ 'ونٹ' ہے اردو میں اس سے ماخوذ 'بانٹ' مستعمل ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء میں "نورالہدایہ" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پتھر یا لوہے وغیرہ کے وہ ٹکڑے جن سے تولتے ہیں، بٹ کھرا، سنگ ترازو۔ "موہنجو داڑو کے آثار میں بانٹ - کثرت سے ملتے ہیں۔"      ( ١٩٥١ء، تاریخ تمدن ہند، محمد مجیب، ٤٦ )

اصل لفظ: ونٹ
جنس: مذکر